Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

باڈی گارڈ سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ پر پہلی بار بول اٹھے

کیا شیرا کی وجہ سے سلمان خان کی شادی نہیں ہو رہی ہے؟
شائع 05 ستمبر 2024 08:58am

بالی وُڈ سپر اسٹار سلمان خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے والا ان کا باڈی گارڈ شیرا ان دنوں خبروں میں ان ہے۔ چند روز قبل اس نے رینج روورکارخریدی تھی، جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر بھی چھا گیا تھا۔

چندماہ قبل سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ ہوئی تھی۔ جس کی وجہ سے مداح ان کی جان کے تحفظ کو لے کر کافی پریشان تھے۔ اب شیرا نے اس بارے میں بتایا کہ وہ سلمان خان کی حفاظت کے لیے کیا کرتا ہے۔

شیرا کا کہنا تھاکہ سلمان خان کو پہلے بھی دھمکیاں آتی رہتی تھیں، لیکن اس بار معاملہ کافی سنجیدہ ہو گیا تھا۔ اس لیے اب ہم پہلےسے زیادہ محتاط ہو گئے ہیں۔

شیرا نے اس وائرل ویڈیو پر بھی بات کی ، جس میں سلمان خان وکی کوشل سے مل رہے تھے اور اس نے وکی کوشل کو ہٹا دیا تھا ۔ شیرا کا کہنا ہے کہ وہ میں نہیں تھا، بلکہ وہ ہماری ہی ٹیم کا کوئی رکن تھا، اب جیسا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ انہیں سلمان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی تو ایسی کوئی بات نہیں ہے، وکی سلمان کے بہت اچھے دوستوں میں سے ہے۔

اسی طرح جب شیرا سے وضاحت طلب کی گئی کہ اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کی وجہ سے سلمان خان کی شادی نہیں ہو رہی ہے۔ وہ ہروقت ان کے ساتھ رہتاہے۔ اس لیے کوئی ان کے پاس نہیں آتا ہے۔ شیرا نے کہا کہ اس پر میں کیا کہوں ؟بھائی کی اپنی مرضی ہو۔ وہ جب چاہے گا شادی کر لے گا اس کو کوئی نہیں روک سکتا ہے۔

یاد رہے کہ شیرا کا اصل نام گرمیت سنگھ جولی ہے۔ وہ 1995 سے سلمان خان کے باڈی گارڈ کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ ٹائیگر سیکیورٹی کے نام سے اس کی اپنی سیکیورٹی کمپنی ہے۔

2017 کے ایک کنسرٹ کے سلسلے میں جسٹن بیبر کے انڈیا آنے پر اس نے انہیں سیکیورٹی دی تھی۔1987 میں وہ مسڑ ممبئی جونیئر کے باڈی گارڈ کا ٹائٹل جیت چکا ہے۔ اس نے 2019 میں شیوسینا پارٹی میں دوبارہ شمو لیت اختیار کر لی تھی۔

Salman Khan

Bollywood actor

lifestyle