Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رسول اکرم ﷺ کی زندگی کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پیش کرنے والا پارک کھول دیا گیا

جدید ٹیکنالوجی اسلامی واقعات کی نمائش کی جا رہی ہے، رپورٹ
شائع 05 ستمبر 2024 08:52am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

مدینہ منورہ میں زائرین کیلئے مسجد نبوی سے متصل الصافیہ میوزیم اینڈ پارک کا افتتح کر دیا گیا۔

الصافیہ میوزیم اینڈ پارک میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسلامی واقعات کی نمائش کی جا رہی ہے۔

مدینہ منورہ کی بادلوں والی مسجد، جہاں حضرت محمد ﷺ نے دو مرتبہ عید کی نماز ادا فرمائی

میڈیا رپورٹ کے مطابق ساڑھے چار ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر واقع پارک میں کائنات کے آغاز سے لیکر انبیائے کرام اور رسول کریم صلی الله عليه وآلہ وسلم کی مکی اور مدنی زندگی کے واقعات کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تھری ڈی وژن میں پیش کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں پارک میں زمانہ قدیم کی اشیاء اور قرآن پاک کے قدیم نسخے بھی موجود ہیں۔

الصافیہ میوزیم اینڈ پارک مدینہ کے سفر کے دوران جانے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے اور یہ مسجد نبوی اور مسجدِ بلال کے قریب میں واقع ہے۔

Masjid e Nabvi

Madina

as safiyyah museum