Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چائے والے مودی نے ڈھول بجانا شروع کردیا

سنگاپور میں بھارتی وزیرِاعظم کا شاندار خیرمقدم، فنکاروں کے ساتھ پرفارم کیا۔
شائع 04 ستمبر 2024 09:18pm

بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی مشرقِ بعید کی ریاستوں کے دورے کے حوالے سے سنگاپور پہنچے تو اُن کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ بھارتی کمیونٹی کے لوگ اُن کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔

نریندر مودی نے استقبال کے لیے آنے والے بچیوں سے ہاتھ ملایا اور اُن کے سر پر ہاتھ بھی رکھا۔ ساتھ ہی انہوں نے بھارت ثقافت کو نمایاں کرنے والے فنکاروں پر بھی خوب توجہ دی۔

مودی کے استقبال کی تقریبات میں چند ڈھولچی بھی بلائے گئے تھے۔ ایک ڈھولچی کے ساتھ مل کر نریندر مودی نے ڈھول بھی بجایا۔

اپنے وزیرِاعظم کی طرف سے ڈھول بجانے میں مہارت کے مظاہرے کو بھارتی کمیونٹی نے خوب انجوائے کیا۔

سنگاپور میں قیام کے دوران بھارتی وزیرِاعظم اپنے ہم منصب لارنس وانگ اور ملک کے صدر تھرمن شنمگارتنم اور دیگر اہم قائدین سے بھی ملیں گے۔

مودی سنگاپور کی اہم کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے سے متعلق معاہدے بھی متوقع ہیں۔ سنگاپور کے سرمایہ کار بھارت میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں دونوں ملکوں میں اعلیٰ سطح پر رابطے رہے ہیں۔

Narendra Modi

SINGAPORE

PLAYED DHOL

INDIAN DIASPORA