Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

چاند نظر نہیں آیا، اب 12 ربیع الاوّل کب ہوگی؟

ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کافی دیر تک جاری رہا۔
شائع 04 ستمبر 2024 09:50pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

مرکزی رویت ہلال کمیٹہی نے اعلان کیا ہے کہ یکم ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ہے، عید میلادالنبی ﷺ اب 17 ستمبر کو ہوگی۔

ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کافی دیر تک جاری رہا۔

اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا جس میں سپارکو، محکمہ موسمیات، وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد ربیع الاوّل کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔

رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ یکم ربیع الاول 6 ستمبر بروز جمعہ ہوگی، جبکہ 12 ربیع الاول 17 ستمبر بروز منگل ہوگی۔ لاہور سے ممبر رویت ہلال کمیٹی ممبر شفیق پسروری کا کہنا تھا کہ ربیع الاوّل کا چاند 3 ستمبر کو صبح 6 بجے پیدا ہوچکا۔ چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چاند کی عمر 36 گھنٹے سے زیادہ ہوچکی، مطلع جزوی ابر آلود ہے، لاہور میں چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر، بلوچستان کی ساحلی پٹی پر مطلع صاف ہے اور چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

Ruet e Hilal Committee

12 Rabi ul Awwal

Rabi ul Awwal 2024