Aaj News

پیر, نومبر 11, 2024  
08 Jumada Al-Awwal 1446  

عینک کی ضرورت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے نئے آئی ڈراپس تیار

بھارت میں تیار کردہ آئی ڈراپس آئندہ ماہ مارکیٹ میں آئیں گے، قیمت 1150 پاکستانی روپے ہے۔
شائع 04 ستمبر 2024 08:01pm

دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد کو پڑھنے کے لیے عینک لگانا پڑتی ہے۔ اس مرض یا کمزوری کو پیزبایوپیا کہا جاتا ہے۔ بھارت کی ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی نے آنکھوں میں ڈالنے والے ایسے قطروں کی منظوری دی ہے جن کے استعمال سے پڑھنے کے لیے عینک لگانے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عام طور پر 40 سال سے زائد عمر والے افراد کی نظر اس قدر کمزور ہو جاتی ہے کہ اُنہیں پڑھنے کے لیے عینک لگانا پڑتی ہے۔ بھارت میں منظور کیے جانے والے قطرے PresVu کہلاتے ہیں اور یہ قطرے ممبئی کے ادارے اینٹولڈ فارماسیوٹیکلز نے تیار کیے ہیں۔

یہ آئی ڈراپس اکتوبر سے میڈیکل اسٹورز پر دستیاب ہوں گے۔ ان کی قیمت 350 روپے (پاکستانی تقریباً 1150 روپے) مقرر کی گئی ہے۔ یہ آئی ڈراپس نسخے پر مل سکیں گے۔

سینٹرل ڈرگز اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن کی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی کی سفارش پر ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے اِن آئی ڈراپس کی منظوری دی ہے۔

پریزبایوپیا بڑھتی عمر کی ایسی حالت ہے جب ہماری آنکھوں کے عدسے قریب کی چیزوں پر توجہ مرکوز نہیں کر پاتے اور بصارت دُھندلا جاتی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہماری آنکھوں کے لینس اپنی لچک سے محروم ہوتے جاتے ہیں۔ دور کی چیز سے نظر ہٹانے پر قریب کی چیز کو درست دیکھنے میں الجھن محسوس ہوتی ہے۔

عمر کی چوتھی اور پانچویں دہائی میں پریزبایوپیا شروع ہوتا ہے۔ عمومی علامات یہ ہیں کہ چھوٹا پرنٹ پڑھنا مشکل محسوس ہوتا ہے، پڑھنے کے لیے مواد کو آنکھوں سے دور ہٹانا پڑتا ہے اور باریکی والے کام کرنے پر آنکھوں میں درد محسوس ہوتا ہے۔

PRESBIOPYA

EYE DROPS

INDIAN DRUGS REGULATORY AUTHORITY

GOODBYE TO GLASSES