Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عرفی جاوید کے ساتھ 15 سالہ لڑکے کی فیملی کے سامنے شرمناک حرکت

عرفی لڑکے کو مارنے کیلئے آگے بڑھیں تو لوگوں نے روک لیا
شائع 04 ستمبر 2024 07:40pm

بھارتی ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس سے شہرت پانے والی اداکارہ عرفی جاوید آئے دن سوشل میڈیا پر اپنے اترنگی فیشن سینس کی وہ سے چھائی رہتی ہیں۔ ان دنوں وہ ایمیزن پرائم ویڈیو پر آئی سیریز ”فالو کرلو یار“ کی وجہ سے خبروں میں بنی ہوئی ہیں۔ لیکن ان سب کے درمیان عرفی جاوید ایک ایسی حرکت کا شکار ہوگئیں، جس کی وجہ سے وہ اور ان کی پوری فیملی صدمے میں ہے۔

عرفی جاوید نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے اپنی آب بیتی سب کے ساتھ شیئر کی۔

متنازع ویب سیریز پر نیٹ فلکس نے بھارت کے آگے گھٹنے ٹیک دئے

انہوں نے لکھا کہ ’کل میرے اور میری فیملی کے ساتھ کچھ بہت برا ہوا۔ پیپرازی (شوبز شخصیات کو کور کرنے والے جرنلسٹ) میرا فوٹوشوٹ کر رہے تھے کہ اسی دوران وہاں سے بائیک پر کچھ لڑکے گزرے، جن میں سے ایک نے مجھ سے پوچھا ”What is your body count“۔

خیال رہے کہ ”باڈی کاؤنٹ“ کی اصطلاح مغرب میں جسمانی تعلقات یا قتل کئے گئے افراد کی تعداد کیلئے استعمال ہوتی ہے۔

عرفی جاوید نے مزید بتایا کہ اس لڑکے کی عمر بمشکل 15 سال رہی ہوگی، اس نے میری فیملی اور میری ماں کے سامنے ایسی حرکت کی۔

بیٹی کی ہمراہ ایشوریا رائے سسرال پہنچ گئی، طلاق کی افواہیں دم توڑنے لگیں

انہوں نے ساتھ ہی ایک دوسری ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ میرے چہرے سے دیکھ سکتے ہیں کہ میں کتنی پریشان ہوگئی تھی۔ میرا دل کررہا تھا کہ میں اس لڑکے کو وہیں سب کے سامنے طمانچہ ماروں۔

ہانیہ عامر کا انٹرویو کرنے کیلئے بھارتی صحافی ’بے قرار‘

اداکارہ عرفی جاید نے ساتھ ہی لکھا کہ برائے کرم اپنے لڑکوں کو خواتین کی عزت کرنا سکھائیں۔ مجھے اس لڑکے کے والدین کیلئے کافی برا لگ رہا ہے۔

harassment

Urfi Javed

Uorfi Javed