Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کے لفٹ لینے پر پابندی عائد

لفٹ لینے والے اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی
شائع 04 ستمبر 2024 07:36pm
فوٹو۔۔اے پی پی / فائل
فوٹو۔۔اے پی پی / فائل

پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کے لفٹ لینے پر پابندی عائد کردی گئی، ڈی آئی جی پی ایچ پی نے حکم نامہ جاری کر دیا۔

پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ ہیڈ کوارٹر سے تمام اہلکاروں کو اطلاع دے دی گئی کہ کوئی بھی پولیس اہلکار کسی سے لفٹ نہیں لے گا، لفٹ لینے والے اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

پابندی کے حوالے سے مراسلہ میں کہا گیا اب لاہور رنگ روڑ، جی ٹی روڑ اور موٹروے پر گاڑیاں روک کر لفٹ لے گا اس کو معطل کر دیا جائے گا کیونکہ افسران و اہلکار شاہراہوں پر گاڑیاں روک کر لفٹ لیتے نظر آتے ہیں۔

motorway

Super Highway