Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس اگلے ہفتے تک مؤخر

ایوان صدر کو بھی اجلاس مؤخر کرنے سے متعلق آگاہ کردیا گیا، ذرائع
شائع 04 ستمبر 2024 07:27pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

پارلیمنٹ کا جمعرات کو ہونے والا مشترکہ اجلاس اگلے ہفتے تک مؤخر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ جس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو بلانے کا فیصلہ مؤخر کرنے پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایوان صدر کو بھی اجلاس مؤخر کرنے سے متعلق آگاہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ مشترکہ اجلاس سے متعلق ایڈوائس وزیراعظم نے بھجوائی تھی۔

ayaz sadiq

Pakistan Politics

Parliament joint session