Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عالمی عدالت میں ایران کا مقدمہ، امریکا نے پالیسی واضح کردی

پاکستان کو منصوبہ پورا کرنے کی صورت میں پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا، میتھیو ملر
شائع 04 ستمبر 2024 06:42pm

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان اور ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر پابندی سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی پالیسی کی وضاحت کردی ہے۔

بزنس ریکارڈر کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران پر پابندیوں کا نفاذ جاری رکھا جائے گا۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

ایک صحافی نے ترجمان میتھیو ملر سے پوچھا کہ ایران نے پاکستان کو گیس پائپ لائن منصوبے پر ممکنہ 18 ارب ڈالر جرمانے کے نوٹس سے خبردار کیا ہے، جبکہ امریکا نے بھی پاکستان کو متنبہ کیا ہے کہ منصوبہ پورا کرنے کی صورت میں پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

گوادر پورٹ کو فعال بنانے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

جس پر امریکی ترجمان نے کہا کہ ہم یقیناً ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والے کسی بھی ملک یا شخص کو امریکی پابندیوں کے تناظر میں ان سودوں پر ممکنہ اثرات سے باخبر رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ تاہم، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی توانائی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کرنا بھی امریکا کی ترجیح میں شامل ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے بات چیت جاری رکھیں گے۔

Matthew Miller

Pakistan Iran Gas Pipe Line