Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ کو تباہ کرنے کی کوشش کی تو احتجاجی تحریک شروع کردیں گے، عمران خان

نئی ترامیم کے باعث شہباز شریف کے 4 اور نواز شریف کے 5 ریفرنس فریز ہوئے، بانی پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2024 10:33pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اب یہ سپریم کورٹ پر حملہ کر رہے ہیں، صرف سپریم کورٹ ہی ایک شناخت بچی ہے اب یہ اسے تباہ کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ کو تباہ کرنے کی کوشش کی تو ہم ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ ’چیف جسٹس نے ڈھائی ماہ سے نیب ترامیم اپیل کا فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، انتظار کیا جا رہا ہے کہ مجھے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا ہو تو وہ فیصلہ سنائیں، نئی ترامیم کے باعث شہباز شریف کے چار اور نواز شریف کے پانچ ریفرنس فریز ہوئے، زرداری اور اس کے فرنٹ مینوں کے نو ریفرنس فریز ہوئے پڑے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’مجھے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے تین ملاقاتوں کے علاوہ سیل میں ہی رہتا ہوں، گرمی میں میرا سیل اوون بن جاتا ہے کبھی نہیں کہا کہ مشکل ہے، میری بچوں سے بات نہیں کرائی جاتی صرف اس کی شکایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش سے وائٹ واش ہوگئی اس سے بری شکست کیا ہوگی، ایسا کون سا ایٹم بم پھٹا کہ تین سال میں ہماری کرکٹ بنگلہ دیش سے نیچے گرگئی، کرکٹ ایک ٹیکنیکل کھیل ہے اس پر اپ نے سفارشی بیٹھا دیے، محسن نقوی کی کیا قابلیت ہے، رمیز راجہ میرا رشتہ دار نہیں تھا ایک پروفیشنل کرکٹر تھا، اب بڑے صاحب نے اپنا چیئرمین پی سی بی رکھ لیا یہ کرپٹ اور فرا ڈیا ہے، اس نے الیکشن کا فراڈ کیا گندم فراڈ کیا، اسے وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی بڑے صاحب نے اپوائنٹ کیا، اس نے کرکٹ کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔‘

دہشتگردی کیخلاف طاقت استعمال کرنے کے بجائے معاملات سیاست دانوں کے حوالے کیے جائیں، فضل الرحمان

انھوں نے کہا کہ قوموں کو تباہ کرنے کے لیے دشمن کے حملے کی ضرورت نہیں ہوتی، اداروں پر کرپٹ اور نااہل لوگ بٹھا دیے جائیں تو قوم تباہ ہو جائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ ’نیب نے اتنا بڑا القادر یونیورسٹی کا ڈونیشن بند کر دیا ہے تاکہ یہ یونیورسٹی بند ہو جائے، اگر القادر یونیورسٹی بند ہو گئی تو میرا کوئی نقصان نہیں ہوگا، اگر شوکت خانم اسپتال بند ہو گیا تو مریضوں کو 10 گنا زائد خرچ کر کے علاج کرانا پڑے گا، نمل یونیورسٹی میں 90 فیصد طلبہ مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔‘

حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی، اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفے کی کارروائی روک دی

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’ادارہ سب کا ہے صرف آرمی چیف کا نہیں، پوری قوم کے لیے اہم ہے کہ ادارہ مضبوط ہو، جو کام دشمن نہیں کر سکا وہ یہ خود کر کے ادارے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔‘

MAY 9 RIOTS

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)