Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سودی نظام پربنکوں کی اپیلیں جلد نمٹائی جائیں، مولانا فضل الرحمان کا چیف جسٹس کو خط

ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے آپ کا آخری مختصر فیصلہ لائق تحسین ہے، خط
شائع 04 ستمبر 2024 06:08pm

جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ختم نبوت کے حوالے سے آپ کا آخری مختصر فیصلہ لائق تحسین ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے خط میں لکھا کہ وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف مختلف بنکوں کی اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے۔

اے این پی رہنما زاہد خان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

خط میں کہا گیا کہ وفاقی شرعی عدالت کے گذشتہ سال کے فیصلے میں مالیاتی نظام کو پانچ سال کے اندر سود سے پاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ فیصلے کے خلاف مختلف بنکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے، تاکہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اقدامات اٹھائے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب

مولانا فضل الرحمان نے خط میں لکھا کہ ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے آپ کا آخری مختصر فیصلہ لائق تحسین ہے، تفصیلی فیصلہ جلدی جاری کرنے سے مسلمانان پاکستان پوری طرح مطمئن ہوجائیں گے۔

Molana Fazal ur Rehman

Chief Justice Qazi Faez Isa

Letter to Chief Justice Pakistan