Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

190ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کی بریت اورریفرنس کا حتمی فیصلہ ساتھ سنایا جائے گا، عدالت

7 ستمبر کو وکلاء صفائی میاں عمر ندیم پر مزید جرح کرینگے
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2024 04:49pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) کے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا،عدالت نے سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا بشریٰ بی بی کی درخواست بریت پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔ وکیل عثمان ریاض گل نے بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر دلائل دیے۔

دہشتگردی کیخلاف طاقت استعمال کرنے کے بجائے معاملات سیاست دانوں کے حوالے کیے جائیں، فضل الرحمان

دوران سماعت نیب کے پراسیکیٹور جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز نے بریت درخواست کی مخالفت میں دلائل دیے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث نیب تفتیشی افسر پر جرح نہ ہوسکی۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے

احتساب عدالت نے نیب چیئرمین کیخلاف توہین عدالت کی درخواست غیرمؤثر قرار دے دی۔ فریقین کی بریت کی درخواست پر دلائل کے باعث توہین عدالت درخواست غیر مؤثر قرار دی گئی۔

190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی، عدالت نے بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کے فیصلے تک محفوظ کر دیا۔

عدالت کے مطابق بشریٰ بی بی کی بریت اور ریفرنس کا حتمی فیصلہ ساتھ سنایا جائے گا۔

ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی افسرمیاں عمرندیم پرجرح جاری ہے، 7 ستمبر کو وکلاء صفائی میاں عمر ندیم پر مزید جرح کرینگے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

نیب کے پراسیکیوٹر جنرل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء بھی پیش ہوئے۔

ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔

bushra bibi

IMRAN KHAN Adiyala Jail

190 MILLLION POUND CASE