Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں 3 ڈاکو ہلاک، ایک شہری نے مارا، دو پولیس مقابلے میں مارے گئے

تاجر کے ہاتھوں ہلاک ڈاکو نے 8 لاکھ روپے لوٹنے کی کوشش کی تھی
شائع 04 ستمبر 2024 05:42pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران دو مقامات پر 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ نارتھ کراچی اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس اور شہری کی فائرنگ سے ڈکیتی کے لئے آنے والے 3 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں مسلح ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے کہ گشت پر موجود شاہین فورس کے موٹر سائیکل سوار اہلکار پہنچ گئے ۔ ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر فائرنگ کی جس پر پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو خادم حسین اور ساجد علی مارے گئے۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ مارے جانے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ ، موٹر سائیکل اور موبائل فونز ملے ہیں۔ دونوں ڈاکوؤں کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پشاور : بلدیاتی نمائندوں کے مظاہرے پر پولیس کی شیلنگ

دوسری طرف کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے شریف آباد میں ایم اے آئل شاپ کے قریب ڈکیتی کے لئے آنے والے ڈاکو کو شہری نے فائرنگ کرکے مار دیا۔

لاہور میں سرعام گن پوائنٹ پر دو نوجوان اغوا

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ آئل کا تاجر ساتھی کے ہمراہ بینک سے 8 لاکھ روپے لے کر آرہا تھا، ملزمان نے تعاقب کیا اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی، تاجر کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم مارا گیا۔

پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت رانا جاوید کے نام سے کی گئی۔ پولیس کو مارے جانے والے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ ملا ۔ ڈاکو کی لاش جناح اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes