Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

اے این پی رہنما زاہد خان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

سیاست میں پیسہ ملوث ہوگیا ہے۔ ہم نے کبھی پیسے کے لیے سیاست نہیں کی، زاہد خان
شائع 04 ستمبر 2024 04:30pm

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما زاہد خان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

اے این پی کے سابق سیکریٹری اطلاعات زاہد خان سیاست سے کنارہ کش ہوگئے ہیں۔

سابق سینیٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حالات ایسے بن گئے ہیں کہ سیاست سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب

زاہد خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں پیسہ ملوث ہوگیا ہے۔ ہم نے کبھی پیسے کے لیے سیاست نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ نئی قیادت کی ترجیحات میں ہم نہیں رہے اس لیے خاموشی سے ایک طرف ہوگئے ہیں۔

دہشتگردی کیخلاف طاقت استعمال کرنے کے بجائے معاملات سیاست دانوں کے حوالے کیے جائیں، فضل الرحمان

اس سے قبل اے این پی رہنما حاجی غلام احمد بلور نے بھی انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

Zahid Khan

Awami National Party(ANP)