Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کھانے کا بل نہ دینے کا انوکھا طریقہ، لال بیگ پلیٹ میں ڈال دیے

سی سی فوٹیج کی مدد سے فیملی کو پکڑ لیا گیا
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2024 10:31am

میکسیکو کے ایک ریسٹورنٹ میں گذشتہ دنوں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں اہل خانہ نےبل ادانہ کرنے کے لیے اپنی پلیٹیں کاکروچ سے بھر دیں اور الزام ہوٹل کی انتظامیہ ہر ڈال دیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ عجیب وغریب واقعہ گواڈالاجارا میں واقع پورٹو چیلے ریسٹورینٹ میں پیش آیا ۔فیملی نے پہلے اپنی پلیٹوں میں کاکروچ ڈالے اور پھر ریسٹورنٹ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ا ن سے کھانے کا بل نہ لیا جائے۔

جب فیملی نے شور مچانا شروع کردیا تو ہوٹل حکام پلیٹوں میں لال بیگ دیکھ کر گھبرا گئی اور انہیں بغٰیر بل ادا کیےہوٹل سے جانے دیا۔

بعد ازاں سی سی فوٹیج کی مدد سے یہ راز کھلا کہ یہ کارستانی فیملی کی اپنی تھی ۔

فوٹیج میں فیملی کو اپنی پلیٹوں میں لال بیگ ڈالتے ہوئے دیکھا گیا ، جس کا الزام انہوں نے ریسٹورنٹ انتظامیہ پر ڈال دیا تھا۔

اس فیملی کو سی سی فوٹیج کی مددسے پکڑ لیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ چار لوگ تھے، انہوں نے پہلے خوب سیر ہو کے کھایا اور پھر مکاری سے بل ادا کیے بغیر وہاں سے چلی گئی

odd news

interesting news