Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دھونی کیخلاف الزامات پر یووراج سنگھ نے اپنے والد کو پاگل قرار دے دیا

یوگراج سنگھ کا بھارتی کرکٹرز پراشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری، ویڈیو وائرل ہو گئی
شائع 04 ستمبر 2024 02:20pm

کچھ دنوں قبل یوگراج سنگھ نے ایک بھارتی چینل کو انٹرویو دیتےہوئے ایم یس دھونی پر الزام عائد کیا تھا کہ ایم ایس دھونی نے میرے بیٹے کا کیریئر تباہ کیا ہے، میں اسے کبھی معاف نہیں کروں گا، دھونی کو آئینے میں اپنا چہرہ دیکھنا چاہیے۔ وہ ایک بڑا کرکٹر ہے، لیکن اس نے میرے بیٹے کے ساتھ جو کچھ کیا وہ میں کبھی معاف نہیں کروں گا۔

اب یوگراج سنگھ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈراورکپتان کپل دیو کو دھمکی آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئےکہا ہے کہ میں تمہیں دنیا کے اس مقام پر لاکر کھڑا کردوں گا کہ دنیا تم پر تھوکے گی۔ کپل دیو نے مجھے بھارتی کرکٹ ٹیم سے نکلوایا تھا اور میرا کیریئر ختم کیا تھا۔

دوسری جانب یوگراج سنگھ کےبیٹے یووراج سنگھ کا بھی اپنے والد کے متعلق ایک بیان سامنے آیا ہے۔

گذشتہ برس نومبر میں دیے گئے ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے اپنے والد کی ذہنی صحت پر شک کیا تھا۔ یووراج سنگھ نے اس پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میرے والد ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔ لیکن میرے والد اییسا نہیں سمھجتے ہیں اور نہ ہی مانتے ہیں۔

Celebrities

Indian Cricketer

lifestyle