Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مرینہ خان کی ”کبھی میں کبھی تم“ پر غیر ضروری تنقید پر مداح سیخ پا

مرینہ خان نے شاید کبھی میں کبھی تم کی کوئی قسط نہیں دیکھی ہے
شائع 04 ستمبر 2024 02:11pm

پاکستان ٹیلی ویژن کی سینیئراور ٹیلنٹڈ آرٹسٹ اور ہدایت کار مرینہ خان آج کل ایک نجی چینل کے شو میں شریک میزبان کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ جہاں وہ مختلف ڈراموں پر اپنے تجزیے اور رائے پیش کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والےاس پروگرام کی قسط میں مرینہ خان نے ہٹ ڈرامہ سیریل ”کبھی میں کبھی تم“ میں مصطفیٰ کے کردار کے حوالے سے کچھ سوالات اٹھائےاور اعتراضات بھی کیے۔ مرینا خان کے مطابق مصطفیٰ کی آمدنی کا ذریعہ ان کے لیے مشکوک ہے اور انہیں اپنے سوالات کے جوابات چاہیے۔

مرینہ خان کا کہنا تھا کہ ،میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ مصطفیٰ نے اپنے تمام اثاثے کہاں سے بنائے۔ اسے اپنی موٹر سائیکل، پی 35، اور دیگر چیزیں کہاں سے ملیں، جو اب وہ پیسے حاصل کرنے کے لیے فروخت کر رہے ہیں؟ اگر وہ کافی کما رہا تھا، تو اب وہ پیسہ کہاں ہے؟ یا اگر وہ اب بھی ایسا کر سکتا ہے، تو وہ دوسروں پر منحصر کیوں ہے؟ وہ اب کیوں نہیں کما رہا ہے؟کیاوہ صرف ایک خاص وقت کے لئے ایک کام کر رہا تھا۔ وہ اب بھی اس کے ذریعے کما سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اور ا’کبھی میں کبھی تم ’ٌ کے مداحوں سے اپنے پسندیدہ ڈرامےاورہیروپر تنقید برداشت نہیں ہوسکی اور انہوں نے تجزیہ کرنے والوں سےشکوہ کیاکہ ، جج مناسب ہوم ورک کیے بغیر شو میں نظر آتے ہیں۔

ان کا خیال ہے کہ مرینہ خان نے کبھی میں کبھی تم کی کوئی قسط نہیں دیکھی ہے، کیونکہ وہ نہیں جانتی کہ مصطفیٰ نے اپنے چھوٹے اثاثے خریدنے کے لیے پیسے کیسے کمائے۔ بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ ججوں کو یہ احساس ہونا چاہئے کہ ڈرامہ اور حقیقت میں فرق ہوتا ہے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle