Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین کیلئے جاسوسی کرنے والی فلپائن کی سابق میئر انڈونیشیا سے گرفتار

ایلس گو پر آن لائن جوئے بازی کے اڈوں کی حفاظت کرنے کا بھی الزام ہے
شائع 04 ستمبر 2024 12:11pm

چین کے لیے جاسوسی کے الزام کے بعد فرار ہونے والی فلپائن کے سابق میئر کو انڈونیشیا سے گرفتار کرلیا گیا۔

فلپائنی حکام نے سابق میئر انڈونیشیا سے گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔ فلپائنی حکام نے چار ممالک میں ایلس گو کا تعاقب کیا اور جولائی میں مجرمانہ سرگرمیوں کی تحقیقات کے بعد لاپتا ہوگئی تھیں۔

ایلس گو پر آن لائن جوئے بازی کے اڈوں کی حفاظت کرنے کا بھی الزام ہے۔ دوسری جانب ایلس گو نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

ادھر انڈونیشیا کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے کہا کہ سابق میئر کو جلد ہی فلپائن واپس بھیج دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ایلس گو کے والد چین سے جبکہ والدہ فلپائنی تھی۔

china

THE PHILLIPINES