Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یویو ہنی سنگھ کی وہاب بگٹی اور صاحبان کیساتھ البم ریلیز

البم نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پردھوم مچادی
شائع 04 ستمبر 2024 11:45am

بھارت کے معروف ریپ و گلوکار یویو ہنی سنگھ نے کوک اسٹوڈیو پاکستان کے مشہور گلوکار وہاب بگٹی اور سندھی لوک گلوکارہ صاحبان کے ساتھ اپنی نئی البم ریلیز کردی۔

بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کے تحت یویو ہنی سنگھ کی ریلیز کردہ ایس البم کی خاص بات یہ ہے کہ ا س میں پاکستان کوک اسٹوڈیو کے دو مشہور پاکستانی آرٹسٹووں نے بھی پرفارم کیا ہے۔

ہانیہ عامر کا انٹرویو کرنے کیلئے بھارتی صحافی ’بے قرار‘

البم“ گلوری“ میں ہنی سنگھ اور اور صاحبان کی آواز میں ریکارد کیا گیا گانا“ ریپ گارڈ“ سندھی ، پنجابی ، ہندی اور انگریزی سمیت دیگر زبانوں کا مکسچر ہے ، جبکہ ہنی سنگھ اور وہاب بگٹی کا گانا ”بیبا“ فرانسیسی، انگریزی، بلوچی اور ہندی زبان کا مکسچر ہے۔ٓ

دنیا بھرکے گلوکاروں کے اشتراک سے تیار کردہ اس نئی البم میں 18 اور گانے بھی شامل ہیں ،جنہیں مختلف زبانوں میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی اس البم کا آڈیو ورژن ہی ریلیز کیا گیا ہے اورویڈیو نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

یاد ریے کہ یویو ہنی سنگھ سوشل یڈیا پلیٹ فارم سے یہ پہلے ہی یہ کہہ چکے ہین کہ ان کی نئی البم میں دو پاکستانی گلوگار وہاب بگتی اور صاحبان بھی اپی آوازکا جادو جگائیں گے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle