Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

ہوم میڈ بادام دودھ کیسے بنایا جائے؟

مزیدار کریمی بادام دودھ گھر پر بھی آسانی سےبنایا جا سکتا ہے
شائع 04 ستمبر 2024 11:12am

بادام کا دودھ ڈیری مصنوعات کے سب سے زیادہ صحت مند متبادل میں سے ایک ہے۔ اگر آپ بازار میں ملنے والے ریڈی میڈ بدام دودھ پر اعتبار نہیں کرتے ہیں تو مزیدار کریمی بادام دودھ گھر پر بھی آسانی سےبنایا جا سکتا ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے بھی بہترین انتخاب ہے ،جو ڈیری الجک ہیں۔

زرعی اور حیاتیاتی سائنس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں پایا گیا ہے کہ یہ دودھ عام طور پر وٹامنز اور معدنیات جیسے کیلشیم، وٹامن ڈی اور وٹامن ای سے پرہوتا ہے۔

کیا ننگے پاؤں گھانس پر چلنا صحت پر مثبت اثرات ڈالتا ہے؟

بادام دودھ کے فوائد

##کیلوریز میں کمی

بادام کے دودھ میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے، جس سے وزن برقرار رہتا ہے۔ جرنل آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ی گائے کے دودھ کے مقابلے میں اس میں کیلوریز کم ہوتی ہے، جس کی وجہ سے یہ ان لوگوں کے لیے ایک اچھا انتخاب ہے جو اپنی کیلوریز کی مقدار کو کم کرنا چاہتے ہیں۔

دل کو صحتمند بناتا ہے

بادام میں مونو سیوریٹڈ چربی دل سے منسلک بیماریوں کے خطرات کو کم کرتا ہے، اسی طرح بادام دودھ میں بادام کے مقابلے میں کم چربی ہوتی ہے۔ اسلیے یہ دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین صحت ک جانب سے بادام دودھ کو پینے کے لیے تجویز کیا جاتا ہے۔

جلد کو چمکدار بناتا ہے

بادام کا دودھ وٹامن ڈی کا ایک موثر ذریعہ ہے، اس لیے اگر آپ چمکتی جلد حاصل کنے کے خواہاں ہیں تو اسے اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کرنا آپ کے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

ہاضمے کے لیے مفید ہے

ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ یہ ڈیری دودھ کے مقابلے میں آسانی سے ہضم ہوجاتا ہے، اسلیے یہ ڈیری اور سویا سے الرجی رکھنے والے افراد کے لیے بہترین آپشن ہو سکتا ہے۔

گھر میں بادام دودھ کیسے بنایاجائے

اجزا

  • کچے بادام، 1 کپ
  • پانی، 2-3 کپ (بھگونے کے لیے)
  • پانی، 4 کپ(ملانے کے لیے)
  • مٹھاس، (شہد، کھجور)وینیلا ایسڈ، )(یہ آپشنل ہے)
  • نمک، چٹکی بھر( یہ آپشنل ہے)

ایک پیالے میں ایک کپ بادام لے کر اس میں دو سے تین کپ پانی شامل کر لیں، اور انہیں رات بھر یا بارہ سے اٹھارہ گھنٹوں کے لیے بھگو دیں۔ اس طرح بادام نرم ہوجائیں گے۔

اب بلینڈر میں بھیگے ہوئےبادام کوچار کپ پانی کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔

بادام سے دودھ نکالنے کے لیے ایک چھلنی کے ذریعے چھان لیں۔ اس مرکب سے زیادہ سے زیادہ گودا نکالنے کے لیے اسے نچوڑ کر یا دبا کر نکالتے جائیں۔

اگر آپ چاہیں تو اس کے اندر مٹھاس ، وینیلا ایسڈ اور چٹکی بھر مٓنمک بھی شامل کر سکتے ہیں یہ آپ کی پسند پر منحصر ہے۔ لیکن ذائقوں کی مکس کرنے کے لیے دوبارہ بلینڈ کرنا نہ بھولیں۔

اب آپ اسے ایک ایئر ٹائٹ کنٹینر میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔ یہ تین سے چار دن تک استعمال کیا جاسکتا ہے، استعمال سے پہلے اچھی طرح ہلا لیں۔

آپ چاہیں تو بچے ہوئے بادام کے گودے کو خشک کر کے اسے دلیہ یا دہی کے ساتھ ٹاپنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دسترخوان

Women

lifestyle

receipe