Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملے میں 81 افراد ہلاک

دہشت گردوں نے 50 سے زیادہ موٹر سائیکلوں پر مافا وارڈ پر حملہ کیا، حکام
شائع 04 ستمبر 2024 09:50am
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

نائجیریا کی شمال مشرقی یوبی ریاست میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں کم از کم 81 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

مقامی حکام نے یوبی اسٹیٹ پولیس کے ترجمان عبدالکریم ڈنگس کے حوالے سے بتایا کہ راکٹ سے چلنے والے دستی بم سے لیس تقریباً 150 مشتبہ بوکو حرام دہشت گردوں نے اتوار کو 50 سے زیادہ موٹر سائیکلوں پر مافا وارڈ پر حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بہت سے لوگوں کو قتل کردیا اور بہت سی دکانیں اور مکانات کو جلا دیا۔ ہمیں ابھی تک اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی اصل تعداد کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گاؤں کے چوکیداروں کے ہاتھوں بوکو حرام کے دو دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد ان کی جانب سے انتقامی کارروائی لگتی ہے۔

بوکو حرام نے21مغوی نائیجرین لڑکیوں کو رہا کردیا

نائجیریا میں تدفین اور شادی کی تقریب پر خود کش حملے، 18 افراد ہلاک

BOKO HARAM