Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

پنسلوانیا کے غار سے 50 سال قبل برآمد منجمد لاش کی شناخت ہوگئی

فلاڈیلفیا کے شمال مغربی علاقے البانی ٹاؤن شپ میں 1977 میں ایک غار میں منجمد لاش پائی گئی تھی
شائع 04 ستمبر 2024 09:42am
—فوٹو: بی بی سی
—فوٹو: بی بی سی

پنسلوانیا کے غار سے 1977 میں منجمد حالت میں پائی جانے والی لاش کی شناخت کرلی۔ حکام کو لاش کی شناخت کرنے میں تقریباً 50 برس لگے جسے ’پِنیکل مین‘ کہتے تھے۔

بی بی سی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام کے مطابق لاش پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ نکولس پال گرب کی ہے۔ حکام نے بتایا کہ انہوں نے آخر کار نکولس کے فنگر پرنٹس کا سراغ لگانے اور میچ کرنے کے بعد ”پِنیکل مین“ کی شناخت پر کام کیا۔

فلاڈیلفیا کے شمال مغرب میں 75 میل پیدل سفر کے علاقے البانی ٹاؤن شپ میں ایک غار میں گرب کی لاش منجمد پائی گئی۔

منجمد باقیات کی شناخت کے لیے متعدد کوششیں کی گئیں لیکن سب ناکام رہے، ڈی این اے کو نکالنے کے لیے پانچ سال قبل نکالا گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم کے ابتدائی معائنے سے معلوم ہوا کہ ”پنیکل مین“ کی موت منشیات کی زیادہ مقدار لینے سے ہوئی، لیکن پولیس نے پوسٹ مارٹم مسترد کردی۔