Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

کراچی سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید

وزیرداخلہ سندھ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2024 09:35pm

کراچی سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ ہوا ہے، جہاں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا جبکہ وزیرداخلہ سندھ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کو محمدی گوٹھ ندی کنارے ڈاکوؤں کے موجود ہونے کی اطلاع ملی، جس پر پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی۔

کراچی میں 3 ڈاکو ہلاک، ایک شہری نے مارا، دو پولیس مقابلے میں مارے گئے

ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے، جن کی شناخت عادل پتافی اور چمن عباس کے نام سے ہوئی، دونوں زخمی اہلکاروں کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج سپاہی چمن عباس شہید ہوگیا۔

شہید پولیس اہلکار نے وردی پر بلٹ پروف جیکٹ کا استعمال نہیں کیا جبکہ واقعے کے بعد ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر ندی کی طرف فرار ہوگئے۔

لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق

پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی، فوٹیج میں ملزمان کو فائرنگ اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا موقع پر پہنچ گئے جبکہ پولیس نے علاقے میں ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

شہید اہلکار کا تعلق پنجاب سے تھا، جو 2014 میں پولیس میں بھرتی ہوا جبکہ رشتہ داروں اور دوستوں کا کا کہنا ہے چمن عباس انتہائی پھرتیلا اور دلیر پولیس اہلکار تھا۔

دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے واقعے کی تفصیلات ایس ایس پی ایسٹ سے طلب کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کیے۔

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

رواں سال ڈاکووں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 6 ہوگئی۔

karachi

Police Encounter

Super Highway

ONE POLICEMAN MARTYRED

police man martyred