Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کولمبیا میں ڈیزل کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ، ٹرک ڈرائیورز بِپھرگئے

ٹرک ڈرائیورز نے مرکزی شاہراہیں اور ہائی ویز بند کردیں
شائع 04 ستمبر 2024 08:46am

کولمبیا میں ٹرک ڈرائیورز کا ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے، ٹرک ڈرائیورز نے مرکزی شاہراہیں اور ہائی ویز بند کردیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق مرکزی سڑکیں بند ہونے سے شہری ٹریفک میں پھنس کر رہ گئے، سیکڑوں کاریں اور عوامی بسوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین نے کہا ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے، کولمبیا کی حکومت نے ڈیزل کی قیمتوں میں بیس فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔

Colombia

Strike