Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین ’بانٹنے‘ کے بیان پر خورشید شاہ کی سبکی

فیصلہ کرلیں اڑتالیس لاکھ ایکڑ زمین چاہیئے یا پاکستان؟ پیپلز پارٹی کے رہنما کا قومی اسمبلی میں اعتراض
شائع 04 ستمبر 2024 08:40am

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کرلیں 48 لاکھ ایکڑ زمین چاہیئے یا پاکستان؟

قومی اسمبلی اجلاس میں صوبوں کی زمینوں کی الاٹمنٹ کے معاملے پر بحث ہوئی، اس موقع پر پی پی کے سید خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ ہم نے نہیں نگراں حکومت نے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پہلے ہی پانی کی قلت ہے، لاکھوں ایکڑ زمین آباد کرنے کے لیے پانی کہاں سے آئے گا؟

خورشید شاہ نے استفسار کیا کہ آپ فیصلہ کرلیں 48 لاکھ ایکڑ زمین چاہیئے یا پاکستان؟

اس پر وفاقی وزیر آبی وسائل سینیٹر مصدق ملک نے جواب دیا کہ اگر زمین دینے کا فیصلہ آپ نے نہیں کیا ہے تو فیصلہ واپس لے لیں۔ آپ زمینیں دے بھی رہے ہیں، واپس بھی بھی نہیں لے رہے اور اعتراض بھی کر رہے ہیں۔

مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت کے پاس فیصلہ واپس لینے کا اختیار ہے، فیصلہ کریں یہ گفتگو ہی ختم ہوجائے گی۔

اسلام آباد

National Assembly

khursheed shah

Musadik Malik

Pakistan People's Party (PPP)

sindh land