اسلام آباد ایئر پورٹ کے رن وے پر طیاروں کی پھسلن کا خدشہ، پائلٹس کو اہم ہدایت جاری
رن وے نمبر 18 ایل طوفانی بارشوں سے گیلا ہوگیا، سی اے اے حکام
اسلام آباد میں طوفانی بارشوں سے رن وے گیلا ہونے سے طیاروں کی پھسلن کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام ایرلائنز کے پائلٹس کو طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کردی ہے۔
سی اے اے حکام نے بتایا کہ اسلام آباد ائیرپورٹ رن وے نمبر 18 ایل طوفانی بارشوں سے گیلا ہونے سے طیارے پھسل سکتے ہیں، مون سون بارشوں کے دوران اسلام آباد ائیرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ اور ٹیک آف میں احتیاط کی جائے۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ سی اے اے نے نوٹم جاری کرکے تمام ایرلائنز کو احتیاط کی ہدایت کردی ہے۔
اسلام آباد
heavy rains
islamabad international airport
Civil Aviation Authority (CAA)
مقبول ترین
Comments are closed on this story.