Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور : انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں لڑکیوں نے میدان مارلیا، پوزیشن حاصل کرلیں

لاہور بورڈ کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2024 کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کا اعلان
شائع 03 ستمبر 2024 09:24pm
فوٹو۔۔۔اے پی پی
فوٹو۔۔۔اے پی پی

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2024 کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کا اعلان کردیا۔

انٹرمیڈیٹ میں لڑکیوں نےمیدان مارلیا۔ نجی کالج کی ردا فاطمہ نے 1200 میں سے 1153 نمبر لے کرپہلی پوزیشن حاصل کی۔

گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری اسکول مریدکے کی کشف عجوا 1152 نمبر لیکر دوسرے جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کےعصیرم احمد نے 1150 نمبر لے کر تیسری پوزیش حاصل کی۔

لاہور بورڈ کے مطابق طلبہ بدھ کی صبح 10 بجے بورڈ کی ویب سائٹ پرنتائج دیکھ سکیں گے۔

تعلیم

ENCOURAGING RESULTS

LAHORE. Board of Intermediate & Secondary Education