Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انگلش چینل میں کشتی پھٹنے سے کم از کم 13 تارکین وطن ڈوب کر مارے گئے

گلش چینل ایک مصروف اور اکثر خطرناک رہنے والی آبی گزرگاہ ہے
شائع 03 ستمبر 2024 07:32pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

فرانس کم از کم 13 تارکین وطن منگل کو انگلش چینل عبور کرنے کی کوشش کے دوران کشتی کے پھٹنے سے مارے گئے۔

فرانس کے ساحلی قصبے کے میئر کا کہنا ہے کہ درجنوں افراد کے سمندر میں ڈوبنے کی اطلاعات ہیں۔

بولون-سر-میر کی ماہی گیری بندرگاہ کے قریب لی پورٹل کے میئر اولیور باربرین نے کہا ’بدقسمتی سے، کشتی کا نچلا حصہ کھل گیا تھا‘۔

انگلش چینل ایک مصروف اور اکثر خطرناک رہنے والی آبی گزرگاہ ہے۔

روٹی خریدنے کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ، 8 شہید

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق رواں سال برطانیہ جانے کی کوشش کے دوران کم از کم 30 تارکین وطن ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔

منگل کو اپ ڈیٹ کیے گئے یوکے ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سات دنوں میں کم از کم 2,109 تارکین وطن نے چھوٹی کشتیوں پر انگلش چینل عبور کرنے کی کوشش کی۔

ڈیٹا میں وہ لوگ شامل ہوتے ہیں جو چینل میں یا برطانیہ آمد پر پائے جاتے ہیں۔

فرانس کے 164 سالہ تاریخی چرچ میں آگ بھڑک اٹھی، ہر چیز خاکستر ہوگئی

پناہ گزینوں کیلئے یورپ کے بڑھتے ہوئے سخت قوانین، بڑھتا ہوا زینو فوبیا اور تارکین وطن کے ساتھ معاندانہ سلوک انہیں شمال کی طرف دھکیل رہا ہے۔

English Chanel

Migrant Boat Sunk