Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کور کمانڈر کانفرنس: سخت سائبر سیکیورٹی اقدامات کے ذریعے قومی سائبر اسپیس کے تحفظ پر زور

فوج میں موجود کڑے احتسابی نظام سے کوئی بھی فرد بالاتر اور مستثنیٰ نہیں ہو سکتا، فورم
شائع 03 ستمبر 2024 07:08pm

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں شرکا نے کہا کہ فوج میں موجود کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد ادارے کے استحکام کے لئے لازم ہے۔

منگل کو ہوئی کور کمانڈر کانفرنس میں شرکا نے شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

فورم نے پاکستان کے امن و استحکام کیلئے شہدا افواجِ پاکستان، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

محمود اچکزئی اور شاہد خاقان کی ملاقات، اے پی سی طلب کرنے پر اتفاق

فورم کو خطے کی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں آپریشنل حکمت عملی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

فورم نے ملک میں، خصوصاََ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں سرگرم ملک دشمن قوتوں، منفی اور تخریبی عناصر اور ان کے پاکستان مخالف اندرونی اور بیرونی سہولت کاروں کی سرگرمیوں اور اس کے تدارک کیلئے کئے جانے والے متعدد اقدامات پر بھی غور کیا۔

فورم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’پاک فوج عوام کی غیر متزلزل حمایت سے انسداد دہشتگردی کیلئے قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی‘۔

فورم نے اس بات پر زور دیا کہ ’فوج ایک منظم ادارہ ہے جس کے ہر فرد کی پیشہ ورانہ مہارت اور وفاداری صرف ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے‘۔

کئی برس بعد رواں ماہ پاکستان کیلئے ایک اچھی خبر سامنے آئے گی، فیصل واوڈا

کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ پاک فوج غیرمتزلزل عزم سے ایک مضبوط اور کڑے احتساب کے ذریعے اپنی اقدار کی پاسداری کرتی ہے، جس میں کسی قسم کی جانبداری اور استثنا کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔

شرکا نے کہا کہ فوج میں موجود کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد ادارے کے استحکام کیلئے لازم ہے اور کوئی بھی فرد اس عمل سے بالاتر اور مستثنیٰ نہیں ہو سکتا۔

ایک مضبوط اور مؤثر قانونی نظام کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ ’پاک فوج دہشت گردوں، انتشار پسندوں اور جرائم پیشہ مافیاز کے خلاف ضروری اور قانونی کارروائی کرنے میں حکومت، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جامع تعاون فراہم کرتی رہے گی‘۔

فورم نے دہشت گرد نیٹ ورکس کی ملی بھگت سے چلنے والی غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری کوششوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

فورم نے سخت سائبر سیکیورٹی اقدامات کے ذریعے قومی سائبر سپیس کے تحفظ پر زور دیا۔

فورم نے بھارت کے زیرِ قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار کشمیری عوام کے ساتھ، اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے تحریکِ آزادی کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

فورم نے اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر جاری بربریت اور نسل کشی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

چین کے وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

فورم نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد اور پیشہ ورانہ مہارت کے حصول میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کا اعادہ کیا۔

Corps Commander Conference

Army Chief Asim Munir