Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

عمران خان کو خدشہ ہے انہیں ملٹری کورٹس لے جایا جائے گا، وکیل انتظار پنجوتھہ

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات، مختلف کیسز پر تبادلہ خیال
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2024 07:55pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء رہنماؤں نے ملاقات کی جس کے بعد وکیل انتظارپنجوتھہ نے بتایا کہ بانی چیئرمین کو خدشہ ہے انہیں ملٹری کورٹس لے جایا جائے گا۔

انتظار پنجوتھہ نے علی اعجاز بٹر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے مختلف کیسز کے بارے میں گفتگو ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ ملٹری کورٹس کے حوالے سے دی گئی درخواست پر بھی بات ہوئی، ہماری استدعا تھی کل ہی ہماری درخواست کی سماعت ہو، لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ہماری درخواست پر اعتراضات لگائے گئے۔

جنرل فیض کی گرفتاری فوج کا اندرونی معاملہ ہے، پی ٹی آئی سے کوئی سیاسی تعلق نہیں تھا، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ہے کسی سویلین کا کیس ملٹری کورٹ کس طرح لے جایا جاسکتا ہے۔ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک سابق وزیر اعظم کو ملٹری کورٹ لے جایا جارہا ہے۔

عمران خان کی ممکنہ فوجی ٹرائل روکنے کی درخواست پر اعتراضات عائد

وکیل رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ نیب ترامیم کا فیصلہ بھی جلد سنایا جانا چاہیے۔

’ریٹائرمنٹ کے بعد آرمی ایکٹ کی خلاف ورزیوں‘ پر جنرل فیض حمید گرفتار

انتظارپنجوتھہ نے بتایا کہ القادر ٹرسٹ کیس اور مخصوص نشستوں کے کیس سے متعلق بھی گفتگو ہوئی ، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ جلد آنا چاہیے۔

MAY 9 RIOTS

Civilians Trial in Military Courts

IMRAN KHAN Adiyala Jail