Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

’زیادہ بات کی تو کرسی اٹھا کر ماروں گا‘، سینیٹ کمیٹی اجلاس میں سیف اللہ ابڑو کی شہادت اعوان دھمکی

اسلام آباد میں احتجاج پر پابندی کا بل اعتراضات کے ساتھ منظور
شائع 03 ستمبر 2024 06:07pm

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان کو ٹاؤٹ قرار دیا اور کہا کہ اگر زیادہ بات کی تو کرسی اٹھا کر ماروں گا۔

منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان نے سیف اللہ کے بولنے پر اعتراض کیا۔ اس دوران سیف اللہ ابڑو اور شہادت اعوان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

سیف اللہ ابڑو نے شہادت اعوان کو ٹاؤٹ قراردیتے ہوئے کہا اگر زیادہ بات کی تو کرسی اٹھا کر ماروں گا۔

کئی برس بعد رواں ماہ پاکستان کیلئے ایک اچھی خبر سامنے آئے گی، فیصل واوڈا

اس دوران کمیٹی کے دیگر ممبران دونوں کو خاموش اور پرسکون کرنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔

سیف اللہ ابڑو اور شہادت اعوان کے درمیان گرما گرمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں سینیٹرعرفان صدیقی کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج پر پابندی کا بل پیش کیا گیا جسے اعتراضات کے ساتھ منظور کرلیا گیا۔

چیئرمین کمیٹی نے بل پر تحفظات پیش کیے جبکہ سیف اللہ ابڑو نے بھی مخالفت کی۔

قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا ترمیمی بل مؤخر

تاہم، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی جانب سے بل کی حمایت کی گئی۔

چیف کمشنر نے کہا کہ ایف نائن پارک کو سیاسی اجتماع کیلئے نہیں دیا جا سکتا، وہاں ڈپلومیٹ رہتے اور سرمایہ کار آتے ہیں۔

Saifullah Abro

Pakistan People's Party (PPP)

Shahadat Awan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)