Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

رواں ماہ کی وہ تاریخ جب دن اور رات بالکل برابر ہو جائیں گے

س کے بعد شمالی نصف کرے میں دن کا دورانیہ گھٹنے جبکہ رات کا بڑھنے لگے گا جبکہ جنوبی نصف کرے میں اس سے الٹ ہوگا
شائع 03 ستمبر 2024 05:29pm

ویسے تو دن اور ارت کے دورانیے میں دو ے چار گھنٹوں کا فرق ہوتا ہے، لیکن ہر سال ستمبر کے مہینے میں کچھ تاریخیں ایسی آتی ہیں جب دن اور رات کا دورانیہ بالکل برابر ہوجاتا ہے۔

ستمبر کی 21 سے 24 تاریخوں کے درمیان شمالی نصف کرے میں موسم خزاں جبکہ جنوبی نصف کرے میں بہار کا آغاز ہوتا ہے، اور ہر سال 21 سے 24 ستمبر کے درمیان اعتدال خریفی یا ”September Equinox“ کا آغاز ہوتا ہے۔ اس موقع پر سورج جنوب کی طرف جاتے ہوئے خط استوا کے بالکل اوپر سے گزرتا ہے۔

اعتدال خریفی کا مطلب ہے کہ سورج عین مشرق سے طلوع ہوگا اور عین مغرب میں غروب ہوگا۔ اعتدال خریفی سے پہلے سورج شمال مشرق سے طلوع ہوتا ہے جبکہ اعتدال خریفی کے بعد جنوب مشرق سے طلوع ہوگا۔

واضح رہے کہ ہماری زمین سورج کے گرد گھومتے ہوئے مدار میں ایک جانب جھکی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سال میں کچھ مواقع پر سورج کی روشنی اور حرارت زیادہ یا کم مقدار میں براہ راست ہمارے سیارے تک پہنچتی ہے۔

سورج ہمارے تصور سے بھی کہیں چھوٹا ہے، سائنسدانوں کا نیا دعویٰ

اعتدال خریفی کے موقع پر چونکہ سورج خط استوا کے اوپر ہوتا ہے تو دنیا میں لگ بھگ ہر جگہ سورج کی روشنی یکساں مقدار میں پہنچتی ہے۔

اس موقع پر دن اور رات کی لمبائی بھی لگ بھگ یکساں یعنی 12، 12 گھنٹے ہوتی ہے۔

ایسا ہی مارچ میں بھی ہوتا ہے جب اعتدال ربیعی یا ”Spring equinox“ کا آغاز ہوتا ہے، اس وقت سورج شمال کی طرف جاتے ہوئے خط استوا کے اوپر سے گزرتا ہے۔

لفظ equinox کا مطلب ہی مساوی رات ہے۔

جون میں خط سرطان یا ”Summer Solstice“ کا آغاز ہوتا ہے جبکہ دسمبر میں راس الجدی یا ”winter solstice“ کا آغاز ہوتا ہے۔

خط سرطان کا آغاز سال کے طویل ترین دن سے ہوتا ہے جس کے بعد دن کا دورانیہ گھٹنے لگتا ہے جبکہ راس الجدی کا آغاز سال کے مختصر ترین دن سے ہوتا ہے جس کے بعد دن کا دورانیہ بڑھنے لگتا ہے۔

دن اور رات کا دورانیہ مارچ اور ستمبر میں یکساں ہو جاتا ہے (مگر کچھ خطوں میں ایسا نہیں ہوتا)۔

زمانہ قدیم میں موسموں کا اندازہ اعتدال ربیعی، اعتدال خریفی، خط سرطان اور راس الجدی سے لگایا جاتا تھا۔

زمین ٹھنڈی کرنے کیلئے سائنسدانوں کا خفیہ تجربہ، سورج کی روشنی واپس خلا میں اچھالنے کی کوشش

اس سال اعتدال خریفی کا آغاز 22 ستمبر کو ہوگا۔

اس کے بعد شمالی نصف کرے میں دن کا دورانیہ گھٹنے جبکہ رات کا بڑھنے لگے گا جبکہ جنوبی نصف کرے میں اس سے الٹ ہوگا۔

Spring equinox

Summer Solstice

winter solstice

September Equinox