Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : بینک منیجر کے گھر سے 10 ہزار امریکی ڈالر لانیوالے رائیڈر کو لوٹ لیا گیا

واردات مشکوک لگ رہی ہے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے، ایس ایس پی سینٹرل
شائع 03 ستمبر 2024 05:16pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

کراچی میں موٹر سائیکل رائیڈر سے غیر ملکی کرنسی لوٹ لی گئی، لوٹ مار کی بڑی واردات شریف آباد تھانے کی حدود میں پیش آئی۔ پولیس کے مطابق نجی بینک کے منیجر نے گھر سے رائیڈر کے ذریعے 10 ہزار امریکی ڈالر منگوائے تھے۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق کے مطابق بینک منیجر محمد علی سوسائٹی کی برانچ میں تعینات ہے، بینک منیجر کی رہائش شریف آباد کے علاقے میں ہے۔

بیوی کی نازیبا تصاویر شئیر کرنیوالے ملزم کو عدالت نے 9 سال قید کی سزا سنا دی

ان کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے شریف آباد انڈر پاس کے قریب مبینہ واردات کی، واردات مشکوک لگ رہی ہے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔

بااثر پرنسپل نے طالبعلم پر تشدد کرکے ہڈی توڑ دی، پولیس کارروائی سے گریزاں

ذیشان شفیق نے مزید بتایا کہ جائے وقوعہ کے اطراف کی سی سی ٹی وی سمیت دیگر شواہد اکٹھا کرلیے ہیں۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes