Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنڈی ٹیسٹ میں شکست: بابر اعظم کی ریٹائرمنٹ کی خبریں گونجنے لگیں

ناقص کارکردگی پر کرکٹر کے مداح کافی مایوس کا شکار ہیں۔
شائع 03 ستمبر 2024 03:56pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش ٹیم کے ہاتھوں قومی ٹیم عبرتناک شکست کے بعد وائٹ بال کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں۔

بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم کو ناقص کارکردگی سوشل میڈیا سائٹس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ انکی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے جعلی پوسٹیں شئیر کی جا رہی ہیں۔

میچ ہارنے سے قبل ہی آج دوپہر سے ہی بابر اعظم کی ریٹائرمنٹ کی افواہ پھیلنے لگیں، وائرل پوسٹ کو اس طرح سے تیار کیا گیا جس سے کرکٹ شائقین گمراہ ہوگئے۔

اس ابتدائی پوسٹ کے کچھ ہی سیکنڈ میں اس سے بھی زیادہ سنسنی خیز جعلی ریٹائرمنٹ کا اعلان ایک مختلف پیروڈی اکاؤنٹ سے ہوا، جو تیزی سے وائرل ہو گیا اور میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔

بابر اعظم ٹیسٹ میچز میں مسلسل ناکامی دوچار ہیں، بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں وہ محض 11 بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔

وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم مسلسل 106 ٹیسٹ اننگز میں 331 رنز بناسکے ہیں جس میں کوئی ففٹی شامل نہیں ہے۔

بعض سوشل میڈیا صارفین بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے مشورے دے رہے ہیں تو کچھ لوگ انہیں فارم بحال ہونے تک محنت کرنے کا مشورہ دیتے نظر آئے۔

babar azam

social media

Pakistan vs bangladesh

retirement post