Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کئی گھنٹے تصادم کے بعد پی ڈبلیو ڈی ملازمین اور اسلام آباد پولیس کے مذاکرات کامیاب، شاہراہ کھول دی گئی

احتجاج کے دوران پاک پی ڈبلیو ڈی کا آفس میدان جنگ بن گیا
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2024 09:33pm

اسلام آباد میں پاکستان ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) ملازمین نے ادارے کی بندش کیخلاف کئی روز سے جاری احتجاج ختم کردیا۔ پولیس ایکشن اور گرفتاریوں کے بعد مظاہرین نے توبہ کرلی۔ سری نگر ہائی وے پرٹریفک بحال ہوگئی۔ انتظامیہ نے گرفتار ملازمین کو رہا کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

ادارے کی بندش کیخلاف احتجاج کرنے والے پی ڈبلیو ڈی ورکرز نے پولیس کا ڈنڈے چلتے ہی گھٹنے ٹیک دیئے۔

منگل کو انتظامیہ کی جانب سے سری نگر ہائی وے خالی کرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی پولیس نے آپریشن کیا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

پاک پی ڈبلیو ڈی کا آفس میدان جنگ بنا رہا تاہم ملازمین پی ڈبلیو ڈی آفس میں گھسے تو پولیس نےعمارت کو گھیرے میں لیا، کئی افراد کو حراست میں لینے کے بعد ملازمین سڑک خالی کرنے پر آمادہ ہوگئے۔

بعد میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان مذاکرات کا دور چلا جو کامیاب ہوا۔ دھرنا ختم کرنے کے بعد سری نگر ہائی وے پرٹریفک بحال ہوگئی۔ منتشر ہونے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے فیصلے کو قبول نہیں کریں۔

اسلام آباد

protest

pwd

pakistan works department

pwd employees protest