Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیوی کی نازیبا تصاویر شئیر کرنیوالے ملزم کو عدالت نے 9 سال قید کی سزا سنا دی

ملزم سے شادی سال 2019 میں ہوئی تھی، بیوی کا بیان
شائع 03 ستمبر 2024 03:20pm

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں بیوی کی نازیبا تصاویرشئیر کرنے اور بلیک میل کرنے کے کیس میں عدالت نے ملزم فیضان کو مجموعی طور پر 9 سال قید کی سزا سنادی۔

استغاثہ کے مطابق ملزم نے بیوی کی نازیبا تصاویر اُسکے بھائی کو بذریعہ واٹس ایف بھیجی اور بلیک میل کیا تھا۔

اہلیہ کا اجنبیوں سے ریپ کرانے والا 71 سالہ شخص، ایسا کیس جس نے فرانس کو ہلا کر رکھ دیا

عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر 90 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

اِستغاثہ کے مطابق اہلیہ کے بھائی نے ملزم کی شکایت ایف آئی اے کو درج کروائی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اُسکا موبائل قبضے میں لیا۔

ملزم کے موبائل میں بیوی کی غیر اخلاقی تصاویر موجود تھیں، بیوی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اُسکی شادی ملزم سے 2019 میں ہوئی تھی، بیان کے مطابق ملزم تشدد کرتا تھا اور پیسوں کا مطالبہ کرتا تھا۔

دوسری جانب ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے موبائل کو غلط استعمال کیا گیا ہے،جس پرعدالت نے ریمارکس دئے کہ ملزم نے اپنی دفاع میں کوئی گواہ یا ثبوت پیش نہیں کیا، ملزم نے اس حرکت سے مدعی اور اس کی فیملی کی عزت کو داغدار کیا ہے، ملزم کو پیکا ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔

WhatsApp

court

accused

wife photos

fined and jail