’روانگی سے قبل انجکشن لگائے گئے‘، گرفتار خارجی خودکش بمبار کا بیان سامنے آگیا
اسلام آباد: افغانستان سے آنے والے خارجی خودکش بمبار روح اللہ کا ویڈیو بیان سمیت پاکستان میں دہشتگردی کیلئےافغانستان کی سرزمین کا استعمال مزید ناقابل تردید شواہد منظرعام پرآگئے۔
خارجی خودکش بمبارروح اللہ نے کہا کہ افغانستان کےصوبہ دانگام کےگاؤں میں مدرسہ میں طالب تھا،یہ مدرسہ خودکش بم دھماکوں کی تربیت دیتا تھا۔
خارجی روح اللہ نے کہا کہ میں نےخود بھی 10روزتک خودکش بمبارکی تربیت حاصل کی، مدرسے میں سینیئرلیڈرمولوی صبغت اللہ ہے، فاروق اورذاکرخودکش بم دھماکوں کی ٹریننگ دیتےہیں، دوقاری شیرعلی اورمدثرحفظ کی تعلیم دیتے ہیں۔
خارجی روح اللہ نے کہا کہ ہمیں روانگی سے2 روز قبل بازوں پرانجکشن لگائے جاتے تھے، روانگی والے دن بھی انجکشن لگائے جاتے تھے، انجکشن لگنے کے بعد نہیں معلوم ہوتاتھاکہ میرے آس پاس کیا ہورہا۔
Comments are closed on this story.