Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قرأت کا عالمی مقابلہ، 10 سالہ پاکستانی بچے کی نمایاں پوزیشن

قرأت کے عالمی مقابلے کا اہتمام الجزائر کے نجی میڈیا آؤٹ لیٹ ایکوروک نے کیا، رپورٹ
شائع 03 ستمبر 2024 02:01pm
فوٹو اے پی پی
فوٹو اے پی پی

حسن قرأت کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 10 سالہ بچے نے نمایاں پوزیشن حاصل کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق الجزائر نے مزمیر داؤد عالمی حسن قرأت کے مقابلے کا اہتمام کیا، جہاں دنیا کے 15 ممالک کے حافظ قرآن بچوں نے شرکت کی۔

عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی سوات کے رہائشی 10 سالہ محمد بشار نے کی جس نے مقابلے میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے کے علاوہ 1500 ڈالر کی انعامی رقم بھی جیتی۔

رپورٹ کے مطابق محمد بشار کی عالمی مقابلے میں کامیابی نے پاکستان اور الجزائر کے درمیان مضبوط ثقافتی اور روحانی تعلقات کو اجاگر کیا ہے۔

حسن قرأت کے عالمی مقابلے کا اہتمام الجزائر کے نجی میڈیا آؤٹ لیٹ ایکوروک نے کیا تھا۔

Quran

qirat competition

pakistani kid

position