Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گریسی کچن کیبینیٹ صاف کرنے کے 5 طریقے

یہ آسان طریقے بغیر کوئی ٹائم لیے کیبینیٹ سے گریس کو صاف کرنے میں مدد دیں گے
شائع 03 ستمبر 2024 01:08pm

گریسی کچن کیبینیٹ آپ کے کچن کو ڈل بنادیتی ہیں۔ یہ آسان طریقے بغیر کوئی ٹائم لیے آپ کے کچن کی کیبینیٹ سے گریس کو صاف کرنے میں مدد دیں گے اور آپکے کچن کو بے داغ بنا دیں گے۔

ڈش واش کا استعمال کریں

گرم پانی میں چند قطرے ڈش واش کے ملا دیں ۔اس میں اسفج کو ڈبودیں اور پھراس سے کیبینیٹس کو اسکرب کریں ۔یہ گریس کو لائٹ کرنے کے لیے پرفیکٹ ہیں۔

لیموں کا رس

لیموں کا رس گریس کو کاٹتا ہے اورایک فریش خوشبو چھوڑتا ہے

لیموں کے رس کو گرم پانی میں مکس کر دیں اور اسکا چھڑکاو کیینیٹ پر کر دیں ۔اس طرح وہ چمک اٹھیں گی۔

سرکہ کا محلول تیار کریں

سرکہ اپنی ایسیڈک کوالٹی کی بدولت ایکی بہترین کلیننگ ایجنٹ ہے۔اسے پانی کے ساتھ ملا کر ہلکا محلول تیار کریں۔اور گریس سے چھٹکارا پانے کیے لیے اسپرے کریں، پھر تھوری دیر تک ایسے ہی چھوڑ دیں اور پھراسے صاف سوتی کپڑے سے پونچھ لیں۔

بیکنگ سوڈا

ضدی داغوں کے لیےبیکنگ سوڈا مفید یے۔ پیسٹ بنانے کے لیے اسے پانی کے ساتھ مکس کرلیں، اب اسے کیبینیٹ پر لگالیں اور چند منٹوں کے لیے اسی طرح چھوڑ دیں’

مائیکرو سوفٹ کپڑا استعمال کریں

سادہ پانی میں کپڑے کو ڈبو کوو ، اسسے کیبینیٹ کو پونچھ لیں۔آپ دیکھیں گی کہ گریس کے داغ غائب ہو گئے ہیں۔ اس کے لیے کسی سخت کیمیکل کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

Women

lifestyle

kitchen hacks