Aaj News

بدھ, جنوری 22, 2025  
21 Rajab 1446  

کراچی کے بہادر بیٹے فیضان نے دو معصوم بچوں کی جان بچانے کیلئے اپنی جان دے دی

18 سالہ فیضان جان کی پروا کئے بغیر کمر پر رسہ باندھ کر ایک سو بیس فٹ گہرے کنویں میں اتر گیا۔
شائع 03 ستمبر 2024 12:13pm
Faizan who died trying to rescue children from well - Aaj News

کراچی کے بہادر بیٹے فیضان نے دو معصوم بچوں کی جان بچانے کیلئے اپنی جان دے دی۔ کراچی لائنز ایریا کے 18 سالہ فیضان نے انسانیت کے لیے جان قربان کر دی۔

گارڈن کے علاقے میں ڈھکن ٹوٹنے سے دو بچے کنویں میں جاگرے لیکن بچانے کیلئے کوئی آگے نہ آیا۔ 18 سالہ فیضان جان کی پروا کئے بغیر کمر پر رسہ باندھ کر ایک سو بیس فٹ گہرے کنویں میں اتر گیا۔

والد کا کہنا ہے فیضان بچوں کو رسی کی مدد سےاوپرلارہا تھا کہ رسی ٹوٹ گئی۔ فیضان کے بھائیوں نے کراچی کی ابتر صورتحال کا شکوہ کیا۔

فیضان سات بھائی بہنوں میں چھٹے نمبر پر تھا۔

پاکستان

karachi