Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہانیہ عامر کا انٹرویو کرنے کیلئے بھارتی صحافی ’بے قرار‘

ڈمپل گرل کی شہرت بھارت تک جا پہنچی
شائع 03 ستمبر 2024 11:23am

پاکستان کی خوبرو اور ٹیلنٹڈ اداکارہ ہانیہ عامر کی شہرت کا دائرہ پاکستان سے پھیلتا ہوا پڑوسی ملک بھارت تک جا پہنچا ہے۔یہاں تک کہ اب وہاں کے صحافی بھی اس اداکارہ سے انٹرویو لینے کے خواہشمند ہیں۔

جیسا کہ بھارت کے مشہور سوشل میڈیا پرسنلیٹی اور صحافی فریدون شہریار نے حال ہی میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا انٹرویو کرنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔ فریدون شہریار اس سے قبل متعدد سپر ہٹ بالی وُڈ اسٹارز کے انٹرویو کر چکے ہیں۔

فریدون کے کمنٹ کا یہ اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نےہانیہ عامر کے حالیہ مقبول ہونے والی سپرہٹ ڈرامہ سیریل ”کبھی میں کبھی تم“ میں ان کی اداکاری کی تعریف کی ہے ۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ لکھا ہے کہ آپ کے ساتھ انٹرویو کرنا ہے۔ برائے مہربانی بتائیں کہ یہ کسطرح ممکن ہوسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس سکرین شاٹ کے وائرل ہوتے ہی ہانیہ عامر کے مداح بے حد خوش ہو گئے اور انہوں نےہانیہ کو فورا انٹرویو کے لیے حامی بھرنے کا مشورہ دے دیا۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامرنہ صرف پاکستان، بلکہ بھارت میں بھی بے حد مقبول ہیں اور ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد وہاں موجود ہے، جس کا اندازہ انسٹاگرام پروفائل پر انکے بھارتی مداحوں کے کمنٹس دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے، جو ہانیہ کے ساتھ ساتھ ان کے کام اور اداکاری کے بھی دیوانے ہیں۔

entertainment

lifestyle

hania amir

Pakistani celebrity