Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی ریاست منی پور میں باغی ڈرون حملے کرنے لگے

دو دنوں میں یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے
شائع 03 ستمبر 2024 10:25am

بھارتی ریاست منی پور میں باغیوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے ڈرون کا استعمال شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ منی پور کے امپھال مغربی ضلع میں عسکریت پسندوں نے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے ایک بم حملہ کیا جس سے ایک 23 سالہ خاتون زخمی ہوگئی۔

دو دنوں میں یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے۔ چند روز قبل بم اور بندوق کے حملوں میں دو افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پیر کی شام سنجام چرانگ کے مقام پر ڈرون سے کم از کم دو دھماکہ خیز مواد گرایا گیا جس میں خاتون زخمی ہو گئی۔

اسے پیٹ پر زخموں کے ساتھ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

عسکریت پسندوں نے ایک پہاڑی کی چوٹی سے سیجم چرانگ گاؤں پر بھی اندھا دھند فائرنگ کی جس پر سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔

india

Manipur