Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

121 سال پرانے پوسٹ کارڈ نے بچھڑے بہن بھائی کو ملا دیا، دلچسپ واقعہ

بچھڑے بہن بھائیوں کو ملانے والے اس پوسٹ کارڈ نے ناجانے کہاں کہاں کا سفر طے کیا
شائع 03 ستمبر 2024 09:06am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

آج کے موجودہ دور میں پیغام رسانی کیلئے واٹس ایپ سمیت دیگر میسیجنگ ایپلیکیشن صارف کی آسانی کیلئے دستیاب ہیں، جس میں سیکنڈوں میں ایک ملک سے دوسرے ملک میسج پیاروں کو پہنچ جاتا ہے۔

لیکن ماضی میں پیغامات کو وصول کرنے کے لیے لوگوں کو کئی کئی دن انتظار کرنا پڑتا تھا۔

جیسا کہ برطانیہ میں ایک پوسٹ کارڈ جسے مہینے یا سال نہیں بلکہ 121 برس پہلے ڈاک کے ذریعے ایک خاتون کو بھیجا گیا تھا وہ اب جاکر ایک فیملی کے پاس پہنچا۔

بچھڑے بہن بھائیوں کو ملانے والے اس پوسٹ کارڈ نے ناجانے کہاں کہاں کا سفر طے کیا،اتنے سالوں بعد درست منزل پر پہنچا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک پوسٹ کارڈ ویلز میں 121 سال بعد پہنچا۔ ویلز میں سوانسی کے علاقے کی سوانسی بلڈنگ سوسائٹی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ دیگر میل کے ساتھ ایک پوسٹ کارڈ بھی جمعے کو اس کی کریڈاک اسٹریٹ والے پتے پر پہنچا۔

اسکائی نیوز کے مطابق پوسٹ کارڈ سوانسی بلڈنگ سوسائٹی میں پہنچا جہاں ہیلن رابرٹس کے دادا کا بچپن کا گھر ہوا کرتا تھا اور وہ اب بھی اس علاقے میں رہتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ سمجھا جاتا ہے کہ پوسٹ کارڈ بھیجنے والا شخص اپنے دادا دادی کے گھر ٹھہرا ہوا تھا جس نے پوسٹ کارڈ اپنی بہن کو بھیجا تھا۔

پوسٹ میں لکھا تھا کہ پیاری بہن مجھے بہت افسوس ہے لیکن مجھے امید ہے کہ آپ گھر پر لطف اندوز ہو رہی ہوں گی۔ میرے پاس اب تقریباً 10/- شلنگز جیب خرچ کے طور پر ہیں، 121 سال پرانا پوسٹ کارڈ پڑھیں تو مجھے مس گلبرٹ اور جان کو یاد رکھیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیلن رابرٹس اپنی فیملی کو آن لائن ٹریس بھی کر رہی تھیں جب پوسٹ کارڈ کے انٹرنیٹ پر پہلی بار شیئر ہوا تو انہیں بھی یہ پیغام موصول ہوا۔

ہیلن رابرٹس کا کہنا تھا کہ ایک انٹرنیٹ صارف نے یہ کہانی سوشل میڈیا پر دیکھی، پھر اس نے اس شخص کو تلاش کرنے کے لیے نسب نامے کی ویب سائٹ کا استعمال کیا جس سے پوسٹ کارڈ کا خطاب تھا، اور پھر اسے میرے خاندان کے افراد سے جوڑا۔

رابرٹس کے مطابق جیسے ہی میں نے یہ ایڈریس اور نام دیکھا تو میں نے فوراً پہچان لیا کہ یہ بچپن میں میرے دادا کا خاندانی گھر ہے اور لیڈیا اس کی بہن ہے۔

آخر کار ہیلن رابرٹس اور اس کی بہن مارگریٹ کی اپنے اہلخانہ ملاقات کی: نک ڈیوس (پوسٹ کارڈ لکھنے والے شخص کا پوتا) اور فیتھ رینالڈس (جس شخص کو پوسٹ کارڈ بھیجا گیا تھا اس کی نواسی)۔ یہ سب ایک ساتھ اکٹھا ہوگئے۔

Reunites

postcard

lost family