بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ تباہ
بھارتی فضائیہ کا مِگ 29 طیارہ ریاست راجستھان کے بارمیر سیکٹر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
حالیہ حادثے کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کا ایک مگ 29 لڑاکا طیارہ راجستھان میں رات کے معمول کے تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔
حادثہ راجستھان کے بارمیر میں پیش آیا۔ پولیس نے مزید کہا کہ پائلٹ بحفاظت باہر نکل گیا۔
پاکستان نے کتنے سکینڈز میں بھارت کا مگ طیارہ مار گرایا؟
بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ جیٹ کو ”تکنیکی خرابی“ کا سامنا کرنا پڑا۔
فضائیہ نے بیان میں کہا کہ ’بارمیر سیکٹر میں رات کے معمول کے تربیتی مشن کے دوران، ایک MiG-29 کو اہم تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس سے پائلٹ کو باہر نکلنا پڑا۔ پائلٹ محفوظ ہے اور کسی جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے‘۔
حکام نے بتایا کہ لڑاکا طیارہ رات 10 بجے کے قریب رہائشی علاقے سے دور گر کر تباہ ہوا۔
Comments are closed on this story.