لاہور : پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی اہم بیٹھک
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس لاہور میں ہوا۔ جس میں دونوں جماعتوں نے پنجاب کی مجموعی ترقی اورعوامی ریلیف کے لئے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اجلاس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے باہمی تعاون کو بہتر بنانے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صوبے اورعوام کی ترقی کے لئے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اختلاف رائے ہمارا بنیادی حق ہے، مل کر عوامی ایشوز کو حل کرنے پر اتفاق رائے کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے سر پر تلوار لٹک رہی ہے، مذاکرات نہیں ہوسکتے، سینیٹر عرفان صدیقی
پی پی پی رہنماؤں نے کہا کہ عوامی ریلیف کے فارمولے پر اتفاق کرنے پر ہم مریم نواز کے مشکور ہیں، تمام رکاوٹوں کو دور کرکے آگے بڑھنے میں ہی اتحادی حکومت کے ثمرات عوام کو ملیں گے۔
سرفراز بگٹی کی بلاول بھٹو کو بلوچستان میں دہشتگردی کیخلاف اقدامات پر بریفنگ
سینیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر کاربند ہیں، پاکستان اور عوام کے مفادات کے لئے تمام اتحادی جماعتوں کے اتحاد اور تعاون کے جذبے کو سراہتے ہیں، دونوں جماعتوں کا کسانوں، زراعت، نوجوانوں سمیت دیگر طبقات کی بہتری کے لئے اسکیموں میں مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا، صوبہ میں موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے، امن وامان یقینی بنانے، جدید آئی ٹی نظام کے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
Comments are closed on this story.