Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

معروف ترک شوٹر یوسف اپنے وائرل پرسکون پوز کو ٹریڈ مارک کروانے پہنچ گئے

یہ اقدام اس حرکت جواب میں سامنے آیا جب دوسروں نے یوسف کی اجازت کے بغیر ان کے پوز کو استعمال کیا
شائع 02 ستمبر 2024 10:52pm

پیرس اولمپکس 2024 میں ترکیہ کے شارپ شوٹر یوسف دیکیچ نے اپنا وائرل پوز ٹریڈ مارک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوسف کے کوچ نے پیر کو خبر رساں ایجنسی ”اے ایف پی“ کو بتایا کہ ترکیہ کے اولمپک پسٹل شوٹر یوسف دیکیچ نے پیرس گیمز میں اپنے پرسکون اسٹائل کو ٹریڈ مارک کرانے کیلئے اپیل دائر کی ہے جو پوری دنیا میں وائرل ہو گیا تھا۔

ایلون مسک نے ترک شوٹر یوسف کی گولی چلانے کے بعد ان دیکھی ویڈیو شئیر کردی

ان کے کوچ اردنخ بلغلی نے کہا کہ یہ اقدام اس حرکت جواب میں سامنے آیا جب دوسروں نے یوسف کی اجازت کے بغیر ان کے پوز کو استعمال کیا۔ جس کے بعد یوسف نے اسے ٹریڈ مارک کرانے کیلئے ترکیہ کے پیٹنٹ اور ٹریڈ مارک آفس سے رابطہ کیا ہے۔

بلغلی نے اے ایف پی کو بتایا، ’ہم نے تقریباً ایک ہفتہ قبل ایک درخواست جمع کرائی تھی‘۔

پیرس اولمپکس: آئینے میں دیکھ کر شوٹنگ کی وائرل تصویر کی حقیقت کیا ہے

یوسف ک اس وائرل پرسکون پوز نے آن لائن میمز کے سیلاب کو جنم دیا تھا کیا، کچھ نے ان کا موازنہ افسانوی جاسوس جیمز بانڈ سے کیا، جب کہ ارب پتی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے بھی اسی پوز میں اپنی ایک ویڈیو جاری کی۔