Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کے سر پر تلوار لٹک رہی ہے، مذاکرات نہیں ہوسکتے، سینیٹر عرفان صدیقی

مقدمات کے خوف سے کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات ضروری ہے، رہنما ن لیگ
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2024 11:07pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سر پر تلوار لٹک رہی ہے، ان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، یہ لوگ مقدمات کے خوف سے کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات ضروری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ ’ن لیگ کے اجلاس میں تین الفاظ کا کوئی تذکرہ نہیں ہوا، پی ٹی آئی کی باتوں میں کبھی صداقت نہیں ہوتی، اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی کوئی بات نہیں ہوئی، اور نہ ہی پی ٹی آئی سے مذاکرات ہو سکتے ہیں، اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی کا کسی نے نام لیا۔‘

آئین میں ترمیم کے کسی بل کی حمایت کی تو نااہل ہوجائیں گے، پی ٹی آئی کی اراکین کو ہدایت

انھوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی والے خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں، دروازے پر ذرا سی آہٹ ہو تو ان کی باچھیں کھل جاتی ہیں، کوئی ان کے دروازے پر دستک دینے نہیں جا رہا، اب آپ کی طرف رُخ کرنے والا کوئی نہیں، جو فصل آپ نے بوئی تھی، وہ کٹنے کے قریب آچکی ہے۔‘

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بیک ڈور رابطے شروع؟ حمایت اور مخالفت کے درمیان بڑا انکشاف

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل سینیٹ میں پیش، پی ٹی آئی کی بھرپور مخالفت

ان کا کہنا تھا کہ ’پی ٹی آئی والے فرسٹریشن کا شکار ہیں، اصل میں پی ٹی آئی کے سر پر تلوار لٹک رہی ہے، انہیں محسوس ہورہا ہے کہ 9 مئی منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے، مقدمات کے خوف سے کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات ضروری ہے۔‘

Pakistan Politics

MAY 9 RIOTS

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)