Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

خلائی اسٹیشن پر پھنسے اسٹار لائنر سے پُراسرار آوازیں آنے لگیں، ’جیسے کوئی باہر سے ٹھوک رہا ہو‘

آوازوں کی اصلیت عملے اور ناسا کے انجینئرز دونوں کو پریشان کر رہی ہے
شائع 02 ستمبر 2024 08:51pm

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) پر موجود ناسا کے خلاباز بوچ ولمور نے بوئنگ اسٹار لائنر خلائی جہاز سے پراسرار ”سونار نما“ آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

یہ عجیب و غریب واقعہ اسٹار لائنر کیپسول کے 6 ستمبر 2024 کو کسی عملے کے بغیر زمین پر واپس آنے سے چند دن پہلے پیش آیا ہے۔

بوچ ولمور جو ساتھی خلاباز سنیتا ولیمز کے ساتھ اسٹار لائنر کے تکنیکی مسائل کی وجہ سے آئی ایس ایس پر پھنسے ہوئے ہیں، انہوں نے ہیوسٹن میں ناسا کے مشن کنٹرول سے عجیب آوازوں کی اطلاع دینے کے لیے رابطہ کیا۔

اسٹار لائنر کے عملے نے کیپسول سے نکلنے والی عجیب ”سونار جیسے شور“ کی اطلاع دی۔

ایک ریکارڈ شدہ گفتگو میں، ولمور نے شور کو بار بار چلنے والی دھڑکتی آواز کے طور پر بیان کیا جو سب میرین سونار یا خلائی جہاز کے باہر سے ٹھوکنے جیسی ہے۔

چاند پر پراسرار آوازیں : ناسا نے ویڈیو جاری کردی

خلاباز نے اسٹار لائنر کے اندرونی اسپیکر پر مائیکرو فون اٹھا رکھا تھا، جس سے زمینی کنٹرول کو عجیب و غریب آواز سنائی دی۔

مشن کنٹرول نے اس آواز کی تصدیق کی اور اسے ”ایک قسم کی دھڑکن کی آواز، تقریباً ایک سونار پنگ کی طرح“ کے طور پر بیان کیا۔

ان آوازوں کی اصلیت ایک معمہ بنی ہوئی ہے، جو عملے اور ناسا کے انجینئرز دونوں کو پریشان کر رہی ہے۔

یہ تازہ ترین پیشرفت پہلے سے ہی پیچیدہ صورتتحال میں پھنسے اسٹار لائنر مشن کی مشکلات میں ایک اور پرت کا اضافہ کرتی ہے جو کہ اصل میں آٹھ دن کے مختصر قیام کے لیے تھا، بوچ ولمور اور سنیتا ولیمز خلائی جہاز کے مختلف تکنیکی مسائل کی وجہ سے تقریباً تین ماہ سے آئی ایس ایس پر پھنسے ہوئے ہیں، استار لائنر کو تھرسٹر کی ناکامی اور ہیلیم لیکس جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے۔

ناسا اسٹار لائنر کی بغیر عملے کے زمین پر واپسی کی تیاری کر رہا ہے، ایجنسی نے فروری 2025 میں اسپیس ایکس کریو ڈریگن کیپسول پر سوار ولمور اور ولیمز کو زمین پر واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ بوئنگ کے خلائی پروگرام کو درپیش جاری چیلنجوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

اسٹار لائنر کے اس غیر واضح شور نے آن لائن بڑے پیمانے پر قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے، کچھ سوشل میڈیا صارفین مزاحیہ انداز میں مافوق الفطرت وضاحتیں تجویز کر رہے ہیں یا سائنس فکشن منظرناموں کے متوازی منظر نامے بیان کر رہے ہیں۔

زوردار آواز سے آنکھیں کیوں بند ہوتی ہیں؟

تاہم، ماہرین کچھ دنیاوی امکانات تجویز کرتے ہیں، جیسے برقی مقناطیسی مداخلت یا آڈیو سسٹم کی فیڈ بیک۔

ایک طرف اسٹار لائنر کی روانگی کی الٹی گنتی جاری ہے، تو دوسری اجنب اب ناسا کے انجینئر ان پراسرار آوازوں کے ماخذ کی شناخت کے لیے کام کر رہے ہیں۔

یہ واقعہ خلائی تحقیق کی غیر متوقع نوعیت اور زمین کے ماحول سے باہر سخت ماحول میں پیدا ہونے والے پیچیدہ چیلنجوں کی یاد دہانی کا کام کرتا ہے۔

NASA

International Space Station

Star Liner

Sunita Williams

spacecraft

Strange Sounds