Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

سی ڈی اے کو جتنے فنڈز دیے ہیں اتنا ہی کام ہو رہا ہے، عطا تارڑ

پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ لاجز کی حالت کو تسلی بخش قرار نہیں دیا، وفاقی وزیر
شائع 02 ستمبر 2024 07:27pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کو جتنے فنڈز دیے ہیں اتنا ہی کام ہو رہا ہے۔

قومی اسمبلی میں عطا تارڑ نے مزید کہا کہ سی ڈی اے پر انگلی اٹھانا بہت آسان ہے، سی ڈی اے کو ہم کتنے فنڈز دیتے ہیں، زیادہ فنڈز دیں تو شور مچ جاتا ہے، جتنے فنڈز دیے ہیں اتنا ہی کام ہو رہا ہے۔

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل کی تحریک پیش

انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ لاجز کی حالت کو تسلی بخش قرار نہیں دیا، کوئی مہمان آجائے تو یہ نہیں لگتا کہ یہ پاکستان کی پارلیمنٹ لاجز ہیں، پارلیمنٹ لاجز کی حالت خراب ہے۔

گزشتہ 5 سال میں چینی اور جاپانی باشندوں پر کتنے حملے ہوئے، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

وفقہ سوالات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ 2002 میں آیا تو پارلیمنٹ لاجز کی یہی حالت تھی، پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ لاجز کی مینٹیننس کو آوٹ سورس کرنے کا پلان ہے، ڈپٹی اسپیکر اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، جلد ہی اس پر کام مکمل ہو جائے گا۔

اس موقع پر نثار جٹ نے کہا کہ ’کچھ دن قبل پارلیمنٹ لاجز میں میری رہائشگاہ کا چھت مسلسل ٹپک رہا تھا، بجلی کے سوئچز میں بھی پانی چلا گیا تھا، میں رہاشگاہ میں داخل ہونے لگا تو سامنے رہنے والے ایک سینیٹر نے دوڑ کر مجھے روک لیا، ان سینیٹر صحب نے بتایا تھا کہ ان کی رہائشگاہ کی بھی یہی حالت ہے، سینیٹر صاحب کے ملازم کو کرنٹ بھی لگ چکا تھا۔‘

اسلام آباد

CDA

Attaullah Tarar