Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گزشتہ 5 سال میں چینی اور جاپانی باشندوں پر کتنے حملے ہوئے، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں خفیہ معلومات پر 2208 آپریشن کیے گئے، دستاویز
شائع 02 ستمبر 2024 07:14pm
فوٹو۔۔۔روئٹرز/فائل
فوٹو۔۔۔روئٹرز/فائل

سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے غیر ملکیوں پر حملوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ سال 2020 تا 2024 کے درمیان چینی غیر ملکی اور جاپانی باشندوں پر حملوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

وزارت داخلہ کی دستاویز کے مطابق سندھ میں چینی اور جاپانی باشندوں پر تین دہشتگرد حملے ہوئے، حملوں کے نتیجے میں 5 غیر ملکی اور 5 مقامی افراد جان سے گئے۔

ایوان کو بتایا گیا کہ بلوچستان میں چینی باشندوں پر 2 حملے ہوئے، بلوچستان میں حملوں میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

بشام میں گاڑی پر دہشت گرد حملے میں 5 چینی انجیئنرز اور ڈرائیور ہلاک

خیبر پختون خوا میں چینی باشندوں پر 2 حملے ہوئے، حملوں میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید 17 چینی باشندے جان کی بازی ہارگئے، کے پی میں 19 مقامی لوگ شہید ہوئے۔

دستاویز کے مطابق سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں خفیہ معلومات پر 2208 آپریشن کیے گئے۔

وزارت داخلہ نے اپنے جواب میں بتایا کہ خفیہ آپریشنز میں 89 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 328 کو گرفتار کیا گیا، عسکریت پسندوں کے داخلے روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، دہشتگرد تنظیموں کے استعمال میں آنے والے اسلحے اور مواد کی منتقلی کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

عسکریت پسند گروپ نے چینی شہریوں پر مزید حملوں کی دھمکی دے دی

قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ سرحد پر باڑ لگانے کا عمل جاری ہے اور سنسان راستوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، انسداد پرُتشدد و انتہا پسندی کی قومی پالیسی 2024 کا مسودہ تیار ہو چکا ہے، انسداد پُرتشدد انتہاپسندی کی قومی پالیسی کے مسودے کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔

terrorist attacks

security forces operation

Pakistan Law and order situation